یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال ،تربت دو نوجوان قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری ...

شال ،تربت دو نوجوان قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

شال ،تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال اور تربت ہوشاب سے قابض پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

بتایا جارہاہے رواں مہینے 11 جولائی کی صبح 19 سالہ طالبعلم اشفاق ولد مشتاق سکنہ مشکے نامی طالب علم کو اے ون سٹی فیز 2، شال سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق اشفاق کو ایف سی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔ حراست کے بعد اشفاق کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

دوسری جانب ہوشاب کے علاقے عرض محمد بازار قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ صبح 9 بجے کے قریب حسن ولد حسین کو صبح 9 بجے ان کے علاقے سے لاپتہ کر دیا ۔

یاد رہے ہوشاب میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے عرض محمد بازار میں تمام افراد کو گھروں سے نکال کر ایک جگہ جمع کیا اس دوران لوگوں کے موبائل فونز بھی چھین لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز