Homeخبریںترکی و انڈونیشیا میں دهماکے متعدد افراد و زخمی

ترکی و انڈونیشیا میں دهماکے متعدد افراد و زخمی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں جبکہ حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ان حملوں میں کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق چار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ترکی کی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی صوبے دیارباقر کے شہر چنار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم پانچ ہلاک اور 36 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔

دیار بارقر صوبے کے جینار ضلعے میں ہونے والے اس حادثے کی جگہ امدادی اہلکار ملبے کے نیچے تلاش اور تحقیقات کے کاموں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز