Homeخبریںبی آر پی کی جانب سے شہید احمدداد اور شہید نصیر کمالان...

بی آر پی کی جانب سے شہید احمدداد اور شہید نصیر کمالان کی برسی منائی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی آر پی رہنماء شہید احمد داد بلوچ اور شہید نصیرکمالان کی برسی کی مناسبت سے پارٹی کارکنان کی جانب سے ریفرنسز کا انعقاد کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کی جائی گی انہوں نے کہا کہ بی آر پی رہنماء شہید احمداد بلوچ کو گوادر کے علاقے زیرو پوائنٹ سے 3 اکتوبر 2010 کو ریاستی فورسز اور اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کیا اور شہید نصیر کمالان بلوچ کو 5 نومبر 2010 ء کو گوادر سے پسنی جاتے ہوئے راستے میں ریاستی فورسز نے جبری طور پر اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا دونوں رہنماؤں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں 17 جنوری 2011 کو اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے سے ملی تھیں شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ ریاستی فورسز تمام تر مظالم کے باوجود بلوچ قومی تحریک کو شکست دینے میں ناکام ہوچکی ہے اور بلوچ سیاسی کارکنان کے اغواء، حراستی تشدد اور مسخ شدہ لاشوں کو پھینکنے جیسے انسانیت سوز جرائم کے باوجود بھی بلوچ نوجوان جوق در جوق قومی تحریک میں شمولیت اختیار کرتے رہے اور بلوچ شہدا ء کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں بلوچ ری پبلکن پارٹی شہید احمداد بلوچ اور شہید نصیرکمالان بلوچ سمیت تمام بلوچ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور پارٹی کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 17جنوری کو تمام زونز میں ریفرنسز اور سٹڈی سرکلز کا انعقاد کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچ تحریک کو منزل مقصود تک پہنچانے کا عزم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز