قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے قلات اور مند میں مسلح افراد کے حملوں میں 4 افراد جانبحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقہ دشت کلان امیری نیچارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد سراج احمد اور محمد اسحاق ہلاک ہوگئے، لیویز فورس نے لاشیں تحویل میں لے لیں اور تفتیش شروع کر دی۔
اس طرح مند نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق صبح دس بجے مند کے علاقے کوہ پشت گیاب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ مقتولین کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
علاوہ ازیں دکی کے علاقے جلال آباد کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شخص پر فائرنگ کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مرزا خان سلیمان خیل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔


