تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت کے معروف سماجی شخصیت اور ساچان گرائمر اسکول کے ڈائریکٹر شریف زاکر کے نوجوان بیٹے اکمل شریف 9 ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بدھ کے روز بازیاب ہوگئے۔

واضح رہےاکمل شریف کو اسی سال دو فروری 2025 کی صبح پارک ہوٹل کے قریب ان کے کزن احسان سرور کے ہمراہ پاکستانی قابض فورسز اور خفیہ اداروں کے کارندوں نے اغوا کیا تھا۔ بعد ازاں احسان سرور بازیاب ہوا تاہم اکمل 9 ماہ لاپتہ رہے۔

پولیس نے بازیابی کے بعد اکمل شریف کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے۔