تربت / سبی ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان تربت کے رہائشی شخص کی پرانی لاش دبئی مسقط کے پہاڑوں سے برآمد ،سبی روڈ حادثہ مستونگ کے رہائشی جانبحق اس کے ساتھی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تربت کے رہائشی میرامام یعقوب بزنجو کے چھوٹے بھائی ناصر یعقوب بزنجو کی پرانی لاش برآمد۔
ذرائع کے مطابق میر ناصر یعقوب بزنجو کا کئی مہینوں سے خاندان سے رابطہ منقطع تھا پیر کے روز مسقط اور دبئی کے درمیان پہاڑوں میں دبئی پولیس کو ایک پرانی لاشیں ملی تھی شناختی کارڈ اور ہڈیوں کے ڈی این اے سے لاش کی شناخت ناصر یعقوب بزنجو سے ھوا تھا جبکہ خاندان کی طرف سے بھی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔
دریں اثناء سبی موٹرسائیکل سوزوکی درمیان تصادم ایک شخص ھلاک دو زخمی ،تفصیالات کے مطابق سبی
نیشنل ہائی وے مٹھڑی اور ڈنگڑا کے درمیان موٹر سائیکل اور سوزکی وین میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد یوسف ولد سفر خان قوم لہڑی سکنہ مستونگ جاں بحق جب کہ علی اکبر ولد پنھل قوم لہڑی شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ سوزکی ڈرائیور محمد قاسم بھی زخمی ہوئے ہیں.


