شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کلی قمبرانی سے تین افراد جبری...

شال، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کلی قمبرانی سے تین افراد جبری طور پر لاپتہ

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں قابض پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپے مار کر تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد میں عبدالقاہر قمبرانی ولد عبدالجبار قمبرانی شامل ہیں، جو پیشے کے لحاظ سے دکاندار ہیں۔ دوسرے شخص کی شناخت مساویر قمبرانی ولد افضل قمبرانی کے نام سے ہوئی ہے، جو بھی دکانداری سے وابستہ ہیں۔ تیسرے شخص معصوم ولد شاہ جان قمبرانی ہیں، جو ایک طالب علم بتائے جاتے ہیں۔ تینوں افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کلی قمبرانی میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے متعدد بار چھاپے مارے جا چکے ہیں، جن کے دوران کئی بے گناہ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جن میں سے بعض تاحال لاپتہ ہیں۔ علاقے میں جبری گمشدگیوں کے مسلسل واقعات کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز