پنجگور (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے وشبود میں ریاستی پشت پناہی یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے شخص کی شناخت جاسم ولد آدم کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی سطح پر کار سروس کا کام کرتا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار ایک گاڑی میں آ کر جاسم ولد آدم کو کار سروس کی دکان سے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔


