شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںبم، قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ماں اور بیٹی جبری طور پر...

بم، قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ماں اور بیٹی جبری طور پر لاپتہ

بم (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے شہرِ بم میں ایک رہائشی گھر پر چھاپہ مار کر ایک ماں اور بیٹی کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ چھاپہ کے دوران ان کے تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی سرکار نے اپنےتحویل میں لے لیے گئے۔

تاحال دونوں خواتین کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آ سکیں، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

جبری طور پر لاپتہ کی جانے والی خواتین کی شناخت سمیرا بہرامی اور ان کی بیٹی ابریشم بہرامی کے نام سے ہوئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سمیرا بہرامی شہرِ بم میں ایک معروف بیوٹیشن (آرائشگر) کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی لاپتہ ہونے کے بعد ان کا بیوٹی سیلون سیل کر دیا گیا، جبکہ گاڑی، رہائشی مکانات اور دیگر جائیداد ضبط کر لی گئی۔ مزید برآں، ماں اور بیٹی دونوں کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق املاک کی ضبطی کے بعد سے اب تک نہ تو ماں اور بیٹی کے مقامِ حراست کے بارے میں کوئی اطلاع دی گئی ہے اور نہ ہی ان کے مستقبل سے متعلق کوئی وضاحت سامنے آئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ زیرِ حراست لاپتہ خواتین کے بارے میں فوری طور پر شفاف معلومات فراہم کی جائیں اور ان کے بنیادی و قانونی حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز