Homeخبریںشال، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں سوراب گِدار کے تین رہائشی کوئٹہ...

شال، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں سوراب گِدار کے تین رہائشی کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں قابض پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں جنید احمد ولد علی احمد، ساکن ھتیاری گِدار سوراب شامل ہیں، جنہیں 23 جنوری 2026 کو چلڈرن ہسپتال، کواری روڈ کوئٹہ سے ایگل فورس (سی ٹی ڈی) نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔ جنید احمد پیشے کے لحاظ سے طالبِ علم ہیں۔

دوسرے لاپتہ شخص کی شناخت علی احمد ریکی ولد رشید احمد ریکی، ساکن ھتیاری گِدار سوراب کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں 24 جنوری 2026 کو گنج چوک، اسپنی روڈ کوئٹہ سے سی ٹی ڈی نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔ علی احمد پیشے کے لحاظ سے سرکاری استاد ہیں۔

تیسرے لاپتہ فرد کی شناخت شازین احمد ولد غلام حیدر، ساکن ھتیاری گِدار کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں بھی 24 جنوری 2026 کو گنج چوک، اسپنی روڈ کوئٹہ سے سی ٹی ڈی نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔ شازین احمد پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے یا ان کی خیریت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز