کہنوج (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی فورسز کی ایک گاڑی کا تعاقب اور فائرنگ کیے جانے کے باعث گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل 29 جنوری کو ایک بلوچ سوخت بر قابض ایرانی فورسز کے تعاقب اور فائرنگ کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے اور آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
جان بحق ہونے والے شناخت رسول محمدعلی زابلی (بامری) ولد حسن، ساکن مظفرآباد رودبارِ جنوب کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، فوجی اہلکاروں نے کہنوج شہر میں رسول کی نیسان وینٹ گاڑی کا تعاقب کیا۔ بھاری جرمانوں اور گاڑی ضبط کیے جانے کے خوف سے رسول نے باگنے کی کوشش کی، جس پر قابض ایرانی فورسز نے گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں رسول کی گاڑی سڑک سے بے قابو ہو کر ایک بنز ٹرک سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ رسول آگ کے شعلوں میں گھر جانے کے باعث گاڑی سے باہر نہ نکل سکا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔


