شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں طالب علم کی جبری لاپتہ

شال: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں طالب علم کی جبری لاپتہ

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 30 جنوری 2026 کو رات تقریباً 2:30 بجے کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل غفور آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے ایک طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔

جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے طالب علم کی شناخت محمد آصف ولد عبدالرمدان کے نام سے ہوئی ہے، جو کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل غفور آباد کا رہائشی ہے اور پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ محمد آصف کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے۔ اگر اس پر کسی قسم کا الزام ہے تو اسے آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز