شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںایرانشہر، قابض ایرانی فورسز کی گاڑی نے دو بلوچ شہریوں ٹکر مار...

ایرانشہر، قابض ایرانی فورسز کی گاڑی نے دو بلوچ شہریوں ٹکر مار کر کچل دیا

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی فورسز کی گاڑی کے تعاقب کے بعد موٹر سائیکل پر سوار دو بلوچ شہریوں کو گاڑی سے کچل دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اطلاعات کے مطابق آج بروز اتوار 1 فروری 2026 کی صبح، ایرانشہر کی بلوچ اسٹریٹ پر دو بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی فورسز کی گاڑی نے ٹکر مار کر جاں بحق کر دیا۔

ان دونوں شہریوں کی شناخت مہدی درویش منش ولد حسین اور میلاد فضل آبادی ولد علی کے نام سے ہوئی ہے، جو دونوں ایرانشہر کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ دونوں شہری موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ قابض ایرانی فورسز نے تعاقب کے بعد انہیں گاڑی سے کچل دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز