مشہد (ہگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 2 فروری 2026ء کو مشہد شہر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ طالبِ علم جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد عبدی ریکی ولد محمدکریم کے نام سے ہوئی ہے، جو زاہدان کے رہائشی تھے اور تعلیم کے حصول کی غرض سے مشہد میں مقیم تھے۔ وہ جامعہ آزاد مشہد میں شعبۂ معاشیات کے طالبِ علم تھے۔
ذرائع کے مطابق محمد عبدی ریکی اپنے ایک قریبی دوست کے ہمراہ احتجاجی اجتماع میں شرکت کے لیے گئے تھے کہ مشہد کے ہفتتیر علاقے میں انہیں گولی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


