شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںلاڑکانہ سے ڈیرہ بگٹی کے رہائشی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری...

لاڑکانہ سے ڈیرہ بگٹی کے رہائشی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

لاڑکانہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 3 فروری 2026 کو شیخ زاید اسپتال لاڑکانہ سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت طارق حسین ولد محمد شریف بگٹی کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈیرہ بگٹی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ علاج کی غرض سے اسپتال میں موجود تھے جہاں سے قابض پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں سے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز