شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکراچی: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ

کراچی: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، ۳ جنوری ۲۰۲۶ کو قابض پاکستانی فورسز نے کراچی کے علاقے تولگی لین میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ولید ولد مجید کے طور پر ہوئی ہے، جو کراچی کے علاقے تولگی لین، لیاری کا رہائشی ہے۔ ولید پیشے کے لحاظ سے ایک باورچی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ولید کو ۳ جنوری ۲۰۲۶ کی رات تقریباً دو بجے ان کے گھر سے قابض فورسز نے لاپتہ کیا اور اس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

اہل خانہ نے حکام بالا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ولید کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز