شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںجیوانی، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

جیوانی، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

جیوانی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 6 فروری 2026 کو جیوانی کے علاقوں گوتری اور سر بازار میں دو گھروں پر چھاپے مار کر دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ کیے جانے والے نوجوانوں کی شناخت سراج ولد غفور اور زاہد ولد عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق جیوانی سے بتایا جاتا ہے اور ان کے اہلِ خانہ نے تصدیق کی ہے کہ لاپتہ ہونے کے بعد سے ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران جیوانی، پانوان اور ملحقہ علاقوں سے سترہ سے زائد بلوچ نوجوانوں کے جبری طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز