شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمستونگ: لکپاس میں قابض پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں...

مستونگ: لکپاس میں قابض پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک جبری لاپتہ

مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے لکپاس میں 2 فروری 2026 کو قابض پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت کمسن یاسر لہڑی ولد محمد حنیف لہڑی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ جبری لاپتہ کیے جانے والے شخص کا نام داؤد لہڑی ولد محمد اعظم بتایا گیا ہے۔ دونوں آپس میں کزن ہیں، باچا آباد مستونگ کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیلر ماسٹر ہیں۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ یاسر لہڑی کی میت تاحال قابض پاکستانی فورسز کی تحویل میں ہے اور اسے خاندان کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔ لواحقین نے حکامِ بالا سے اپیل کی ہے کہ یاسر کی لاش فوری طور پر ورثا کے سپرد کی جائے اور داؤد لہڑی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز