خاران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان خاران دن دیہاڑے شیخ زید ہسپتال کے سامنے سے مقامی تاجر حاجی ابوبکر مزارزئی والد حاجی محمد حیات مزارزئی کو گاڑی سواروں نے اغوا کر لیا واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،مغوی کا موٹر سائیکل بھی شیخ ھسپتال کے قریب سے برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اغوا کے کچھ دیر بعد مغوی تاجر کی جانب سے اہلخانہ کو ایک موبائل پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے ایک شخص کو نامزد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ شخص ان کا مقروض تھا اور رقم کی واپسی کے بہانے بلا کر انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔
پیغام کے مطابق مغوی کو بسیمہ کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔
تاہم جس بندے کا نام لیا جارہا ہے اس نے خود کو پولیس اور لواحقین کے سامنے پیش کردیا ہے۔
تاجر برادری نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ اگر مغوی کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو سخت احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔


