شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںنوشکی: مزید دو جبری لاپتہ افراد کی تصدیق

نوشکی: مزید دو جبری لاپتہ افراد کی تصدیق

نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، 15 فروری 2026 کو قابض پاکستانی فورسز نے نوشکی کے علاقے غریب آباد میں دو گھروں پر چھاپہ مارا اور دو افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شاہ زیب بلوچ ولد محمد حیات کے نام سے ہوئی، جوکہ غریب آباد، نوشکی رہائشی ہے، پیشے کے لحاظ سے مکینک ہے۔

دوسرے شخص کا شناخت سمیر احمد ولد ظہور احمد، جوکہ غریب آباد، نوشکی رہائشی ہے، پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہے۔

اہلخانہ نے حکام بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان دونوں کی بازیابی کے اقدامات کریں اور انہیں محفوظ واپس لائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز