شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکوئٹہ سے مزید دو جبری لاپتہ افراد کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ سے مزید دو جبری لاپتہ افراد کی شناخت ہوگئی

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں دو مختلف گھروں پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا اور بعد ازاں جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے پہلے شخص کی شناخت جنید بلوچ ولد شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو کلی قمبرانی، کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے وہ سرکاری ملازم ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق 19 فروری 2026 کو رات ایک بجے پاکستانی فورسز نے انہیں گھر سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

دوسرے لاپتہ شخص کی شناخت سعید بلوچ ولد محمد گل کے نام سے ہوئی ہے، جو کلی قمبرانی کے رہائشی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ 20 فروری 2026 کو رات ایک بجے پاکستانی فورسز نے انہیں گھر سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز