پلیری (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 18 فروری 2026 کو رات 12 بجے گوادر کے علاقے پلیری میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت یاسر ولد عزیز بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جو پلیری، گوادر کا رہائشی ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے سے جیوانی، پانوان اور پلیری سے کئی افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا جا چکا ہے، اور تاحال پاکستانی فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپوں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔


