شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخضدار: خاتون، شوہر اور دو بیٹے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری...

خضدار: خاتون، شوہر اور دو بیٹے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے 18 فروری 2026 کو مشکے کے رہائشی ایک خاندان کے 4 افراد کو خضدار کے علاقے گزگی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا کر ایک خاتون، اُن کے شوہر اور دو بیٹوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔

لاپتہ ہونے والی خاتون کی شناخت حیات بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اُن کے شوہر کا نام فضل کریم کے نام سے ہوئی۔ دونوں بیٹوں کی شناخت نواز اور داد شاہ فضل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ خاندان کا تعلق مشکے گجر سے ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 8 فروری کو بھی حیات بی بی کے قریبی رشتہ داروں کو حب چوکی کے علاقے سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا گیا تھا، جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔

بلوچستان بھر میں حالیہ عرصے کے دوران خواتین کی مبینہ جبری گمشدگی کے واقعات میں اضافہ ہوچکی ہے۔

اہلِ خانہ نے بھی اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز