حب چوکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 8 فروری 2026 کو حب چوکی سے مشکے کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
1۔ عبدالرب ولد محمد جمعہ
2۔ شاہ زیب ولد عبدالرب
3۔ محمد رحیم ولد محمد جمعہ
4۔ جہانگیر ولد محمد رحیم
5۔ عبدالرزاق ولد محمد جمعہ
6۔ شاہ میر ولد عبدالرزاق
7۔ عبدالمالک ولد محمد جمعہ
8۔ دلشاد ولد فضل کریم، جو مشکے نوکجو کے رہائشی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو حب چوکی سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جبکہ خضدار سے بھی ایک خاتون، اس کے شوہر اور ان کے بیٹے کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ اس طرح ایک ہی خاندان کے مجموعی طور پر 11 افراد جبری گمشدگی کا شکار ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔ عالمی اداروں سمیت انسانی حقوق کے علمبرداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔


