سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ : فورسز کاآپریشن 70سے زائد افراد گرفتار فائرنگ سے ایک زخمی

کوئٹہ : فورسز کاآپریشن 70سے زائد افراد گرفتار فائرنگ سے ایک زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 70سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔۔ سریاب کے علاقے کلی کمالو سے نو افراد کوگرفتار کرلیا گیا ، اتحاد کالونی اور کلی مبارک سے بھی غیرقانونی طور پر مقیم دس افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ادھر پولیس اور ایف سی نے پشتون آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 52 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے دریں ثناء کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے1 شخص محمد شریف کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا زخمی شخص حق آواز ڈرگ سینٹر کا نمائندہ بتایا جا تا ہے مزید کا رروائی سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز