شال (ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے گزشتہ رات افغانستان کے تین مختلف صوبوں کنڑ، پکتیکا اور خوست میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 11 بچوں اور ایک خاتون سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ 14 دیگر زخمی ہوگئے۔
افغان ذرائع کے مطابق حملوں میں عام شہریوں کے مکانات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا بدھ کے روز کہا کہ پاکستان کی فوج کی جانب سے تین افغان صوبوں میں فضائی حملوں کے بعد کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔















