تربت (ھمگام نیوز) ڈھنک کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت معیب علی ولد محمد علی، سکنہ سبی کے نام سے ہوئی ہے، جو ریڑھی پر قلفی فروخت کرتا ہے۔
واقعے کے بعد زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


