گوادر (ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گوادر کے علاقے پسنی سے 2 نوجوان بھائی جبری طور پر لاپتہ ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجے کے وقت قابض پاکستانی سیکورٹی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے پسنی ریکپشت پراہگ محلہ وارڈ نمبر 7 میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر دو بھاٸیوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، جنکی شناخت رحیم لعل ولد لعل بخش اور دوسرے کا نام امیر لعل ولد لعل بخش کے ناموں سے ہوٸی ہے۔


