کوئٹہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ضلع خضدار سے قبائلی رہنما سمیت 2 افراد کو اغواءکرلیا گیا۔
فورسز ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل آڑنجی سے قبائلی رہنما میر اخلاق خدرانی اور انکے بھائی جاوید کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا جبکہ انکا تیسرا بھائی اغواء کاروں سے بچ نکلا واقعہ کے بعد مسلح افراد مغویوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
۔


