Homeخبریںشاہرگ میں فوج کشی کے دوران زخمی ہونے والا شخص ...

شاہرگ میں فوج کشی کے دوران زخمی ہونے والا شخص چل بسا

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں فوج کشی کے دوران زخمی ہونے والا عزیز الرحمان سمالانی نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگیا جس کے بعد فورسز نے نعش پھینک دی ۔

واضح رہے دو دن قبل قابض پاکستانی فورسز نے فوجی آپریشن کے دوران متعدد گھروں میں داخل ہو کر تلاشی لی تھی اور

اس دوران انھوں نے آٹھ افراد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے جن میں حاجی بابو در خان، طور خان، حاجی مڑز علی، احمدان، صابر سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

مقامی افراد کے مطابق فورسز تلاشی کے دوران عزیز سمالانی سمیت سازین اور چما نامی دو خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے، جبکہ فورسز فائرنگ سے

اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے فائرنگ سے زخمی عزیز الرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز