Homeخبریںچاغی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد مائننگ کمپنی کے 7ملازمین کو...

چاغی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد مائننگ کمپنی کے 7ملازمین کو اغواء کرکے لے گئے

چاغی (ہمگام نیوز) چاغی کے علاقے میں مسلح افراد کی طرف سے مائننگ کمپنی پر حملہ کیا گیا، جس میں سات ملازمین کو اغوا کر لیا گیا۔

   •  ماہیان کور کے نجی مائنز پر آٹھ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ روز دھاوا بولا۔

   •  مزدورین وجاہت، واجد، شاہد، صابر، ضیاء الدین، سلیم اور سعید محمد کو اغوا کر لیا گیا۔

   •  حملہ آوروں نے 40 زائد شمسی پلیٹس، موٹر سائیکلیں، اور لاکھوں روپے مالیت کی دھڑ بھڑی سامان ساتھ لے گئے۔

   •  مقامی انتظامیہ نے اطلاع ملنے پر امدادی کوششیں جاری رکھی ہیں لیکن ابھی تک کسی کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق ماہیان کور میں نجی مائننگ کمپنی کی مائنز پر آٹھ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا حملہ، عملے کے سات افراد اغوا، لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی ساتھ لے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کی تحصیل چاغی سے مغرب کی جانب تقریباً 15 سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ماہیان کور کی نجی مائنز پر گزشتہ روز دن ایک بجے آٹھ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دھاوا بول دیا۔

مسلح افراد نے مائنز پر موجود عملے کو یرغمال بنایا اور سات افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔اغوا ہونے والوں میں گلگت سے تعلق رکھنے والے چار مزدور وجاہت، واجد، شاہد اور صابر جبکہ مقامی تین مزدور ضیائ الدین ساکن دالبندین، شاہ سلیم ساکن ماہیان چاغی اور سعید محمد ساکن ماہیان چاغی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد مائنز پر شام سات بجے تک موجود رہے اور وہاں موجود ایک زمباد گاڑی، ایک فور بائی فور پک اپ، 20 سے زائد سولر پلیٹس، زرنج موٹر سائیکل، بستر، کچن کا سامان، سلنڈر، 2,500 لیٹر ڈیزل، 1,500 لیٹر پیٹرول سمیت دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔نجی مائنز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کئی گھنٹوں تک مائنز میں موجود رہے اور اطمینان کے ساتھ کارروائی مکمل کرنے کے بعد مغوی عملے اور سامان سمیت فرار ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع بروقت متعلقہ انتظامیہ کو دے دی گئی تھی، تاہم تاحال مغوی ساتوں افراد اور لے جایا جانے والا سامان بازیاب نہیں ہوسکا۔ واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مزید کارروائی اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز