کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلاول بھٹو کے کیبنیٹ کے ایک رکن نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز ٹرین کا افتتاح ملتوی کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کے لیے بنائی گئی بوگیاں ابھی تک کوئٹہ ریلوے اسٹیشن نہیں پہنچیں۔حکومت کی جانب سے یہ کہنا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ مقبوضہ بلوچستان نے سریاب اور کچلاک کے درمیان چلائی جانے والی پیپلز ٹرین کے افتتاح کے التواءکی تصدیق کردی۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ مقبوضہ بلوچستان حیات کاکڑ نے بتایا کہ پیپلز ٹرین چلانے کے لیے سریاب اور کچلاک کے درمیان 32 کلو میٹر روٹ پر 7 اسٹیشنز بنادیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز ٹرین کا افتتاح ٹرین کی بوگیوں کی امد میں تاخیر کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، ٹرین کی افتتاحی تقریب 14 اگست کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر کی جانی تھی۔
حیات کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ اسلام اباد کے کیرج فیکٹری میں پیپلز ٹرین کےلیے خصوصی بوگیاں تیار ہیں، تاہم وہ اب تک کوئٹہ نہیں پہنچی ہیں۔ا±ن کا کہنا تھا کہ حکومت مقبوضہ بلوچستان، وفاقی حکومت اور محکمہ ریلویز کی باہمی مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ مقبوضہ بلوچستان کے مطابق پیپلز ٹرین منصوبے پر 4 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔


