حب( ہمگام نیوز ) حب گھریلو رنجش بڑے بھائی کا چھوٹے سگے بھائی پر فائرنگ موت کے گھات اتار دیا ،مقتول کی نعش حب اسپتال منتقل اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
واقعہ کے حوالے سے SHOحب سٹی نعیم خلجی کے مطابق گزشتہ روز شیخ ابراہیم گوٹھ کے قریب گھریلو رنجش کے بناپر بڑے سگے بھائی نے چھوٹے بھائی 30سالہ تیمور ولد حمزہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتول کی نعش حب اسپتال منتقل کردیاگیا اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی۔


