شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6325 ویں روز بھی جاری رہا۔
اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری اور باحفاظت بازیاب کیا جائے، لاپتہ بلوچوں کے ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کا مکمل سدباب یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔
وی بی ایم پی نے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا ج
ائے۔


