Homeخبریںبندر عباس میں سادہ لباس قابض ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ، بلوچ...

بندر عباس میں سادہ لباس قابض ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ، بلوچ سوختبر گرفتار اور لاپتا

بندر عباس(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز بندرعباس کے علاقے میں سادہ لباس سکیورٹی اور فوجی اہلکاروں نے ایک بلوچ سوختبر کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے روک لیا، جس کے بعد گاڑی کے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

گرفتار شہری کی شناخت عبدالرحیم نارویی (مرئی) کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کی عمر تقریباً 35 سال، شادی شدہ اور بچوں کا والد ہے اور وہ زاہدان کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق سادہ لباس اہلکار ایک ٹیبا گاڑی میں سوار تھے۔ انہوں نے سوخت بر کی گاڑی اور اس کے ٹائروں پر متعدد گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں گاڑی رک گئی۔ اہلکاروں نے گاڑی میں موجود دونوں افراد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں نے دوسرے شخص کو رہا کردیا، جبکہ گاڑی کے ڈرائیور عبدالرحیم نارویی کو عدالتی حکم پیش کیے بغیر گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

عبدالرحیم نارویی کی گرفتاری کے بعد سے اس کے اہل خانہ کو اس کی حراست کی جگہ، حالت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

رپورٹ کی تیاری تک فائرنگ کی اصل وجہ، عبدالرحیم نارویی پر عائد ممکنہ الزامات اور اسے کہاں منتقل کیا گیا ہے، اس بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز