Homeخبریںقلات میں دو واقعات، فائرنگ سے کوئٹہ پشتون آباد کے رہائشی قتل...

قلات میں دو واقعات، فائرنگ سے کوئٹہ پشتون آباد کے رہائشی قتل جبکہ ریج میں خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

قلات (ہمگام نیوز) قلات کے علاقے رودینجو سے فائرنگ سے قتل شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت پولیس کے مطابق ابراہیم ولد محمد رحیم، سکنہ پشتون آباد کوئٹہ کے نام سے ہوئی۔

 لاش ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کر دی گئی۔دوسرے واقعے میں قلات کے علاقے ریج میں سڑک کنارے سے تشدد زدہ خاتون کی لاش ملی، جسے شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے شہریوں سے خاتون کی شناخت اور ورثاءتک اطلاع پہنچانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز