Homeخبریںخاش میں 60 سالہ بلوچ شہری مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا

خاش میں 60 سالہ بلوچ شہری مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا

خاش( ہمگام نیوز) گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں چار مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست 2026 کو خاش کے ھرماگ چوک کے علاقے میں پیش آیا، جہاں چار مسلح افراد ایک گاڑی میں سوار تھے اور انہوں نے ایک مقامی شہری کا راستہ روک کر اسے زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مغوی شہری کی شناخت غلام اسحاق زہی کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کی عمر تقریباً 60 سال، شادی شدہ اور بچوں کا والد ہے اور وہ خاش کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق غلام اسحاق زہی کئی برس سے خاش میں مقیم ہے اور قصاب کے پیشے سے وابستہ ہے۔ مسلح افراد نے ھرماگ چوک کے علاقے میں اس کا راستہ روکا اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسے اپنی گاڑی میں سوار کیا، جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اب تک مسلح افراد کی شناخت اور اغوا کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ غلام اسحاق زہی کی موجودہ صورتحال اور اسے کہاں رکھا گیا ہے، اس بارے میں بھی کوئی اطلاع دستیاب نہیں۔ اس کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ دار شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور اس کی حالت سے بے خبر ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حالیہ ہفتوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے شہریوں کے اغوا اور یرغمال بنائے جانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے باعث صوبے کے عوام میں سکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز