ہرنائی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ہرنائی میں قابض پاکستانی فوج کی تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے چھ مسلح افراد کو مارنے کا دعوی کردیا ہے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث 6 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ تاہم انھوں نے تفصییلات جاری نہیں کیے ہیں کہ وہ کون کس تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔
یاد رہے قابض فورسز اکثر واقعات میں پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو قتل کرکے مقابلہ کا نام دیتے آرہے ہیں ،گزشتہ پفتے پنجگور چیدگی میں بھی 5 مسلح افراد کو مقابلے میں مارنے کا دعوی کیاتھا مگر پیر جان اور شعیب سمیت پانچوں جبری لاپتہ افراد کی نعشیں تھیں جنھیں مختلف اوقات میں فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ان میں نوجوان شعیب پچھلے تین سال سے لاپتہ تھے جنھیں فورسز نے لوگوں کے سامنے حراست میں لیکر لاپتہ کیاتھا ۔


