Homeخبریںڈاکٹر کمالان گچکی قاتلانہ حملے میں محفوظ، ملزمان کی فوری گرفتاری...

ڈاکٹر کمالان گچکی قاتلانہ حملے میں محفوظ، ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کی جائے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز

شال ( ہمگام نیوز ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر کمالان گچکی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، تاہم ڈاکٹر محفوظ رہے اور کسی بڑے نقصان سے بال بال بچ گئے۔ حملے کے بعد ملزمان کا باآسانی موقع سے فرار ہوجانا انتہائی تشویشناک ہے اور اس سے سیکیورٹی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔

ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ سے ہمارا واضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، حملہ آوروں کی شناخت کرکے انہیں بلا تاخیر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی بھی صورت حملہ آوروں کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جانا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان واضح کرتی ہے کہ ڈاکٹرز پر تشدد یا حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ہم ضلعی انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتار کرے گی اور ڈاکٹرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوس ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ڈاکٹر کمالان گچکی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز