Homeخبریں،پنجگور فورسز ہاتھوں مارے جانے والے 2 افراد کی شناخت ہوگئی 

،پنجگور فورسز ہاتھوں مارے جانے والے 2 افراد کی شناخت ہوگئی 

پنجگور( ہمگام نیوز ) قابض فورسز ترجمان آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہاہے کہ

19 اگست کو پنجگور کے علاقے پروم پل آباد میں سورین کور کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی آپریشن کے نتیجے میں 5 مسلح افراد ہلاک کردیئے گئےہیں۔

انھوں نے کہاتھا کہ

ہلاک افراد میں سے 2 کی شناخت حاضر عرف کے ڈی ولد ناصر سکنہ پروم، اور اللہ داد ولد اللہ بخش کوہی کے نام سے ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق

پنجگور ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ شب پانچ افراد کی لاشیں منتقل کی گئیں جن میں سے دو افراد کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ باقی تین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 19 اگست کی شب تقریباً ساڑھے 11 بجے پانچ افراد کی نعشیں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کی گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے لاشوں کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے افراد میں ظاہر ولد ناصر، ساکن پروم، اور حافظ عمران ولد منظور احمد، ساکن وشبود شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق باقی تین افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز