Homeخبریںپنجگور: پانچ لاشیں برآمد، انسانی حقوق کے حلقوں کا تشویش کا اظہار

پنجگور: پانچ لاشیں برآمد، انسانی حقوق کے حلقوں کا تشویش کا اظہار

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور سے پانچ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس نے شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے پنجگور ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق پانچ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد انہیں شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت اور لاشیں ملنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پنجگور میں یہ دوسرا موقع ہے کہ ایک ساتھ پانچ افراد کی لاشیں ٹیچنگ اسپتال لائی گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی اسی ہفتے پانچ لاشیں اسپتال منتقل کی گئی تھیں، جن کی بعد ازاں شناخت کرلی گئی تھی۔

اس واقعے کے بعد بلوچستان یکجہتی کمیٹی اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ لاشیں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ پنجگور سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں لاشیں ملنے کا سلسلہ گزشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور بلوچستان کے بعض حلقوں کا مؤقف ہے کہ ان میں سے اکثر لاشیں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی ہوتی ہیں، جنہیں پاکستانی فورسز کی تحویل کے دوران مبینہ طور پر جعلی مقابلوں میں قتل کیا جاتا ہے۔

بعض اوقات حالات خراب ہونے کے باعث ان کی شناخت کا عمل مکمل کیے بغیر ہی انہیں دفن کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز