تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت آبسر سے قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے ڈاکٹر ماہر مزار ولد مزار رحیم اور ڈاکٹر جمشیر بلوچ ولد گنگزار کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کر دیا۔
علاوہ ازیں گوادر
گوادر سے پاکستانی فورسز نے دشت شولیگ کے رہائشی نوجوان اکرم بلوچ ولد حاجی مراد محمد کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے ۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بہت تیزی سے جاری ہے 6 ستمبر کو خضدار سے قادر بخش نامی ایک شخص کو ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے ایف سی کیمپ سامنے شاہراہ سے بندوق کے نوک پر اغوا کیاتھا جو تاحال لاپتہ ہے ۔


