وڈھ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ وڈھ سارونہ میں قابض دہشت گرد پاکستانی فورس فرنٹیئر کور ایف سی کی فائرنگ سے شادی کی تیاریوں میں مصروف گاؤں ماتم میں بدل گیا۔
مبینہ ایف سی حملے میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں 7 سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔
بلوچستان کے علاقے وڈھ، کلی یار محمد سونارو میں رات تقریباً 10 بجے مبینہ ایف سی حملے کی اطلاعات ہیں، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق ایک شادی کی تیاریوں میں مصروف خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 7 سالہ شاہزیب نامی بچہ بھی شامل ہے۔


