خضدار/ چاغی ( ہمگام نیوز ) خضدار کے علاقے نال کے قریب “نوہ جاڑی” سے 17 سے 18 سال کی عمر کی ایک لڑکی کی نعش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق نعش کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
متعلقہ ورثاء سے درخواست ہے کہ وہ ہسپتال کے حادثاتی شعبے سے رابطہ کر کے نعش وصول کریں۔
پولیس کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
علاوہ ازیں چاغی سے اطلاعات ہیں کہ مقامی گلوکار ناصر ناشاد کو اغوا ء کیاگیا ہے ۔
تاہم دونوں واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
دریں اثناء خضدار دانش ولد محمد رضا قوم لوٹانی زہری جو تقریباً دو ماہ قبل جبری لاپتہ کیے گئے تھے خاندانی ذرائع کے مطابق بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔


