Homeخبریںجتوئی قبائل کے دو گروپوں کے درمیان جاری خونی تکرار کے خاتمے...

جتوئی قبائل کے دو گروپوں کے درمیان جاری خونی تکرار کے خاتمے کے لیے اہم قبائلی جرگہ منعقد ہوا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جاموٹ یوتھ بلوچستان کے امن کمیٹی و قبائلی امور کے سینئر ممبر و سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ، سردار طارق سیال جاموٹ اور سید ریاض حسین شاہ کی سربراہی میں جتوئی قبائل کے دونوں گروپوں کے درمیان جاری تنازعے کا تفصیلی فیصلہ کیا گیا ۔

جرگے کا سلسلہ مورخہ 10 ستمبر 2026, رات 10 بجے سے شروع ہو کر صبح 3 بجے تک جاری رہا۔ جس کے دوران دونوں فریقین کا موقف تفصیل سے سنا گیا اور باہمی مشاورت کے بعد صلح کا فیصلہ کرایا گیا۔جرگے کی کاوشوں سے دونوں برادریوں کو دوبارہ شیر و شکر کر دیا گیا اور دشمنی کے خاتمے، بھائی چارے اور امن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر مشیرانِ جرگہ منظور خان منگڑں جاموٹ، سید پیر بچاری اور سہراب خان بھی موجود تھے، جنہوں نے صلح کے عمل میں اپنا کردار ادا کیا۔قبائلی معاشرے میں جرگہ اور باہمی مفاہمت کی روایت کا بنیادی مقصد خونریزی کا خاتمہ، عزت و وقار کا تحفظ اور معاشرے میں پائیدار امن قائم کرنا ہے۔

جتوئی قبائل کے دونوں گروپوں کے درمیان صلح اسی مثبت روایت کی ایک خوبصورت مثال ہے۔اللہ تعالیٰ دونوں فریقین کے درمیان یہ بھائی چارہ ہمیشہ قائم رکھے اور علاقے میں امن، محبت اور خوشحالی عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز