ماشکیل (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں لیتھیم نکالنے والی ایک کمپنی کی سائٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں مائننگ سائٹ پر موجود مشینری اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے لیتھیم نکالنے والی کمپنی کی سائٹ کو نشانہ بنایا اور وہاں موجود قیمتی مائننگ مشینری اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا۔ حملہ آوروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے باعث کمپنی کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔
ہامون ماشکیل تقریباً 5 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ایک وسیع اور منفرد علاقہ ہے۔ یہ خطہ نہ صرف قدرتی حسن اور سیاحتی اہمیت رکھتا ہے بلکہ زیرِ زمین معدنی وسائل کے حوالے سے بھی غیر معمولی صلاحیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


