شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کچھی اور وڈھ میں قابض پاکستانی فورسز ترجمان آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کچھی میں فوج کشی کے دوران 7 جبکہ وڈھ خضدار میں 2 مسلح افراد کو مقابلوں میں ھلاک کیاگیا ہے ۔
تاہم آزاد ذرائع سے دونوں واقعات کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے کہ مزکورہ سرکاری دعوی میں مارے جانے والے افراد مسلح تھے یا غیر مسلح ،حسب معمول جبری لاپتہ افراد کو قتل کرکے مقابلے کا نام دیا جارہاہے ۔


