آواران ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ آواران بدرنگ میں قابض وحشی درندہ پاکستانی فورسز نے دعوی کیاہے کہ انھوں ایک آپریشن دوران تین مسلح افراد کو مقابلے میں قتل کردیا ہے ،حسب سابق انھوں نے ھلاک ہونے والے افراد کی تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں ۔دوسری جانب آزاد ذرائع نے فورسز دعوی کی تصدیق نہیں کی ہے ۔
قابض فورسز کا دعوی ہے کہ علاقے کو مزید کلیئر کروانے کے لیے اطراف میں سرچ آپریشن تاحال پوری قوت سے جاری ہے۔ فورسز نے تمام ممکنہ راستوں کی سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے تاکہ کوئی بھی مسلح شخص فرار نہ ہو سکے۔


