Homeخبریںپنجگور، گوارگو کے قریب پانچ افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد 

پنجگور، گوارگو کے قریب پانچ افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد 

پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور گوارگو کراس کے قریب سڑک سے پانچ افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں لاشیں برآمد ہجنہیں پولیس نے ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

پنجگور پولیس کے مطابق پانچوں افراد کی لاشیں گوارگو کراس کے قریب سڑک کے کنارے سے ملی ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق لاشوں پر گولیوں اور تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں تاہم ہلاکتوں کی حتمی وجہ ضروری طبی و قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع گوادر کے علاقے جیونی سے تین اور کیچ سے ایک جبری لاپتہ نوجوان کی نعش ملی تھی جنھیں فورسز نے قتل کرکے پھینک دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز