شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اے جی آفس شال کے آڈٹ افسر غیور بزدار ھلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ غیور بزدار کے گھر کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔


